جموں و کشمیر میں کورونا وائرس (Corona in Jammu Kashmir) کے کیسز میں پھر سے اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ وہیں گزشتہ دنوں سے وائرس سے ہونی والی اموات میں بھی اضافہ درج کیا جارہا ہے۔
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے وادی میں مزید 3 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ جس کے ساتھ ہی ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4473 ہوگئی ہے۔ وہیں متاثرین کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 36 ہزار 386 تک پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا سے 149 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جن میں جموں میں 30 اور کشمیر میں 119 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 119 افراد میں سے ایک بیرون ریاستوں سے سفر کرکے واپس لوٹا ہے جبکہ دیگر 118 افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔