جموں و کشمیر کے ڈوڈہ کے گاوں میں کورونا وائرس سے مقابلے کے لئے عوام میں سرپنچ کلشڑی بھدرواہ ساجد میر کی جانب سے یک روزہ بیداری مہم چلائی گئی۔
ساجد میر نے کورونا کے ابتدائی دور سے ہی فوج کی 4 راشٹریہ رائفل بٹالین کے اشتراک سے عوام کو بیدار کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے۔
انہوں نے گھر گھر جاکر لوگوں کو کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین کی، جو تاحال جاری ہے۔ سرپنچ نے پنچایت کلشڑی کے محلقہ علاقوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس کے روک تھام سے متعلق عوام کو آگاہ کیا گیا۔