ضلع مجسٹریٹ سرینگر محمد اعجاز اسد نے کہا ہے کہ اس وقت ٹریفک قواعد و ضوابط پر عمل پیرا رہنے کی ضرورت ہے جس سے نہ صرف ٹریفک جام سے بچا جا سکتا ہے بلکہ ان مریضوں کی جانیں بھی بچائی جاسکتی ہے جو کہ غلط جگہوں پر گاڑی پارک کرنے اور بنا متعین کیے گئے بس اسٹاف پر مسافروں کو اتارنے اور گاڑیوں میں چڑھانےمیں مصروف رہتے ہیں۔
ان باتوں کا اظہار محمد اعجاز اسد Mohammad Aijaz Asad نے شہر سرینگر میں ٹریفک نظام کی موجودہ صورتحال کے جائزہ لینے کے دوران کیا۔
اس موقعے پر ان ڈرائیور کے خلاف بھی چلان کئے گئے جنہوں نے اپنی گاڑیوں کو غلط جگہوں پر کھڑا کیا تھا ۔اعجاز اسد نے کہا کہ شہر سرینگر ٹریفک نظام کو بہتری لانے کے لیے اس طرح کی مہم مستقبل میں بھی جاری رہی گی۔
امیکرون Omicron Variant پر پوچھے گیے سوال کے جواب میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ اس نئے ویرئنٹ کے بچاؤ اور پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کورونا کے رہنما خطوط Corona SOP پر سختی سے عمل پیرا رہنے کی ضرورت ہے۔