اردو

urdu

By

Published : Aug 25, 2021, 10:54 PM IST

ETV Bharat / city

عدالتوں کو جواب دینے سے پہلے محکمۂ قانون سے مشورہ کریں: جموں و کشمیر انتظامیہ

جموں و کشمیر انتظامیہ نے انتظامی افسراں، محکموں کے سربراہان، سرکاری محکموں اور نیم خود مختار اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ حکومت اور سرکاری اداروں کی طرف سے مختلف عدالتوں، ٹربیونلوں اور فورمز میں جوابات، عذرات اور مسودوں کو داخل کرنے سے قبل محکمہ قانون و پارلیمانی امور سے مشورہ کرنا لازمی بنائے۔

ہائیکورٹ جموں وکشمیر
ہائیکورٹ جموں وکشمیر

جموں و کشمیر انتظامیہ کا کہنا ہے"سرکاری محکموں،محکموں کے سربرہان،اداروں، باڈیوں اور سوسائٹیوں وغیرہ کی جانب سے متعلقہ عدالتی فورمز میں بروقت ،اچھی طرح سے غور لائے گئے اور یکساں موقف کی جواب پیش کرنے کے عمل کو یقینی بنانے سے قبل مسودہ کے جوابات کی جانچ پڑتال کے لیے محکمہ قانون، انصاف اور پارلیمانی امور سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔"
حکم نامہ میں مزید کہا گیا یہ کہ جس کیس میں ایک سے زیادہ محکمے ملوث ہونگے ان میں محکمہ قانون ، انصاف اور پارلیمانی امور ان مقدمات میں ایک یکجا جواب کو حتمی شکل دیں گے اور کسی ایک محکمے کو معقول طور پر معائنہ شدہ ضمنی اعتراضات واپس کریں گے اور وہ محکمہ سب محکموں کی جانب سے بروقت جواب داخل کرے گا بشرطیکہ ہر محکمے کو علیحدہ جوابات داخل کرنے کے لیے عدالت یا کی طرف سے مخصوص ہدایات نہ ہوں۔

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ اس صورت میں بھی محکمے جوابات کو ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی اور مستقل مزاجی کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ قانون کے جانب سے جوابات کو محکمہ قانون و پارلیمانی امور ہی ہری جھنڈی دکھائے گا۔

محکمہ عمومی انتظامیہ کے کمشنر سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے محکمہ قانون و پارلیمانی امور محکمہ میں مرکز الانظام قائم کریے گا، تاکہ حکومت کے جوابات کے مسودے کو ایک ہی چھت کے نیچے جانچنے کے لیے جوبات یا مواقف داخل کرنے میں کسی تاخیر سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں:گاڑیوں کا دوبارہ اندراج معاملہ: انتظامیہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری



حکم نامی میں تمام انتظامی افسراں اور محکموں کے سربرہاں،سرکاری اداروں،نیم خود مختار اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہدیات پر حرف بہ حرف عمل کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details