کانگریس کے سینیئر لیڈر ڈاکٹر کرن سنگھ نے پیر کے روز جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات جلد کروانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ انہیں پہلی بار دنیا کی مشہور ڈل جھیل کی صفائی دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ Karan Singh on Jammu and Kashmir Assembly Election
کرن سنگھ نے جموں وکشمیر کے اسمبلی انتخابات جلد کرانے کا مطالبہ کیا پارٹی کے سرینگر ہیڈکوارٹر میں اے آئی سی سی کی صدارتی ووٹنگ کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں انتخابات کے بغیر جمہوریت کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا، اس لیے یہاں کی تمام پارٹیاں فوری طور پر انتخابات کرانے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کام شروع کر دیا گیا ہے جیسے کہ حد بندی کی مشق مکمل ہو چکی ہے جب کہ دیگر رسمی کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔ Karan Singh Demands to Hold Assembly Election
اُن کا کہنا تھا کہ "ہم سنتے رہے ہیں کہ انتخابات اگلے سال مارچ میں کرائے جائیں گے، لیکن ابھی تک کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ کانگریس اور دیگر پارٹیاں جلد انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہیں اور انہیں جلد از جلد کرایا جانا چاہیے۔" Karan Singh on Dal Lake
جموں و کشمیر میں غیر مقامی ووٹروں کو شامل کرنے کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ اس پر الجھن ہے اور چیزیں واضح نہیں ہیں، اس لیے وہ اس معاملے پر کچھ بھی تبصرہ نہیں کر سکتے۔جموں و کشمیر میں ترقی کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ حکومت مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ترقیاتی پیش رفت کے بارے میں دعوے کر رہی ہے، لیکن زمینی طور پر اس کے اثرات کو دیکھنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے، تاہم، "ڈل جھیل کو پہلی بار صاف کیا گیا ہے۔ میں ڈل جھیل کو صاف دیکھ کر خوش ہوں کیونکہ میں نے ذاتی طور پر اس ترقی کا مشاہدہ کیا ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: Delhi Excise Policy Scam Case گجرات انتخابی مہم میں جانے سے روکنے کے لیے میری گرفتاری کی تیاری سیسودیا