سرینگر:بی جی پی کی جانب سے گزشتہ روز سرینگر میں کرگل وجے دیوس کے موقع پر لال چوک سے ترنگا ریلی کے انعقاد پر کانگرس نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی احساس کمتری میں مبتلا ہے اس لیے اسے ایسی تقریبات کا انعقاد کرنا پڑ رہا ہے۔Congress Criticises Tiranga Rally in Srinagar
Congress Criticises Tiranga Rally in Srinagar: احساس کمتری بی جے پی کو ترنگا ریلیاں کرنے پر مجبور کر رہا ہے
جموں و کشمیر پردیش کانگرس کمیٹی کے سابق صدر غلام احمد میر نے کہا کہ کانگرس کو ترنگا ریلیاں کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہی وہ جماعت ہے جو سنہ 1947 سے جموں و کشمیر میں ترنگا کی حفاظت کر رہی ہے۔ بی جی پی احساس کمتری میں ہونے کہ وجہ سے سرینگر میں ترنگا ریلیاں کا انعقاد کر رہی ہے۔ Congress Criticises Tiranga Rally in Srinagar
احساس کمتری بی جے پی کو ترنگا ریلیاں کرنے پر مجبور کر رہی ہے
مزید پڑھیں:
- Lal Chowk Srinagar Focal Point of Politics: بی جے پی نے پرچم کشائی لال چوک گھنٹہ گھر میں کیوں کی؟
جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی میں صدر کے انتخاب پر پارٹی میں تقسیم ہونے کے سوال پر ان کا کہنا ہے کہ کانگرس قیادت ہی اس کا فیصلہ کرے گی اور جو بھی فیصلہ ان کا ہوگا وہ پارٹی کے تمام شرکاء کو منظور ہوگا۔