جموں وکشمیر انتظامیہ نے منگل کے روز جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا ہے کہ سڑکوں، سرکاری عمارتوں، اسکولوں اور کالجوں کا نام رکھنے اور مجسموں کو نصب کرنے میں سفارشات اور تجاویز پیش کرنے والی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔
سرکاری اسکولوں کا نام فوت شدہ نامور افراد کے نام پر رکھنے کی کمیٹی تشکیل - kashmiri schools renaming
جموں وکشمیر انتظامیہ نے سرکاری اسکولوں، کالجوں اور شہراہوں کا نام نامور شخصیات اور فوت شدہ فورسز اور پولیس و فوجی اہلکاروں کے ناموں پر رکھنے کے لئے انتظامیہ سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی از سر نو تشکیل دینے کی منظوری دی ہے۔
![سرکاری اسکولوں کا نام فوت شدہ نامور افراد کے نام پر رکھنے کی کمیٹی تشکیل فوٹو](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-12998330-thumbnail-3x2-pol.jpg)
فوٹو
مزید پڑھیں:جموں وکشمیر: موبائل فون صارفین میں اضافہ
ادھر اگست کے پہلے ہفتے میں ہی صوبائی کمشنر جموں نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنران کے نام مکتوب روانہ کیا ہے جس میں انہیں ان اسکولوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جن کے نام ڈیوٹی کے دوران فوت ہوئے فورسز اور پولیس اہلکاروں کے علاوہ نامور شخصیات کے ناموں پر رکھے جاسکتے ہیں۔
TAGGED:
جموں وکشمیر انتظامیہ