دورے کے دوران کمشنر سیکریڑی کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر گاندربل کرتیکا جیوتسنا، اے سی آر گاندربل، ریجنل وائلڈ لائف وارڈن کشمیر، اے سی ڈی، ڈی ایف او سندھ فاریسٹ ڈویژن گاندربل اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
کمشنرسیکریڑی جنگلات وماحولیات کا دورہ گاندربل کمشنر سیکریٹری نے آہن سر، وسکورا سر اور مانسبال جھیلوں کا دورہ کیا تاکہ ان آبی ذخائر کے اردگرد ہورہے کام کاج کا جائزہ لیا جاسکے۔ یہ تین واٹر باڈیز سنہ 2017 کے ویٹ لینڈ مینجمنٹ رولز کے تحت ویٹ لینڈز قرار دیۓ گئے ہیں۔
معائنہ کرنے کے دوران ڈی ایف او نے کمشنر سیکرٹری کو بتایا کہ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختصر دستاویزات پہلے ہی تیار اور جمع کرائی جاچکی ہیں۔
کمشنر سیکریٹری نے ان آبی ذخائر کے لیے مینجمنٹ پلان کی تیاری کی ہدایت کی۔ جس کے لیے انہوں نے ریونیو، جنگلات اور دیہی ترقی کے محکموں سے ان واٹر بادیز کی بحالی میں ماضی کی شان کو حاصل کرنے کی کوشش پر زور دیا ہے۔
اس دوران کمشنر سیکریڑی نے تاکید کی کہ ان ویٹ لینڈ کے لیے انتظامی منصوبہ بنایا جائے گا جس میں تمام جز شامل ہوں گے تاکہ ان ویٹ لینڈ کی قدیم شان میں بحال کیا جا سکے جو نہ صرف جھیلوں کے آبی اور فضائی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا۔
مزید پڑھیں:جموں و کشمیر: جوینائل جسٹس 2021 مسودے کے لئے تمام شراکت داروں سے تجاویز طلب
دریں اثناء کمشنر سیکریڑی نے سرپنچوں اور پنچوں کے علاوہ مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان پر زور دیا کہ وہ ان ویٹ لینڈ کے تحفظ میں انتظامیہ کی مدد کریں کیونکہ ان ویٹ لینڈ کے کناروں پر رہنے والے لوگوں کی روزی کا انحصار بڑی حد تک گیلی زمینوں کی پیداوری پر ہی منحصر ہے۔