اردو

urdu

ETV Bharat / city

سرینگر: کالجوں کو آف لائن کلاسیز شروع کرنے کی اجازت - کارروائی عمل میں لائی جائے گی

ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر نے سبھی کالجوں کے سربراہان کو ہدایت دی ہے کہ وہ کووڈ رہنما خطوط پر عمل پیرا رہ کر ذاتی طور پر تعلیمی سرگرمیاں شروع کریں۔

colleges allowed resume
کالجوں کو آف لائن کلاسیز شروع

By

Published : Sep 18, 2021, 7:09 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ کی منظوری کے بعد ضلع انتظامیہ سرینگر نے ہفتے کے روز تمام ڈگری کالجوں میں آف لائن کلاسز دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔

کالجوں کو آف لائن کلاسیز شروع

ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر نے سبھی کالجوں کے سربراہان کو ہدایت دی ہے کہ وہ کووڈ رہنما خطوط پر عمل پیرا رہ کر ذاتی طور پر تعلیمی سرگرمیاں شروع کریں جبکہ عملے اور طلبہ کے ویکسینیشن بھی دو دنوں کے اندر مکمل کریں۔

جاری کردہ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کالجوں کو آف لائن طریقے سے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ رواں ماہ کی دس تاریخ کو لیا گیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ کووڈ مخالف ٹیکہ لگوائے ہوئے تدریسی و غیر تدریسی عملے اور طلباء کو محدود بنیار پر کالج آنے کی اجازت ہے۔

جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ یوٹی کے کالج اور یونیورسٹیاں ستمبر کے آخری ہفتے تک کھل جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: دوستوں کے مشورے پر میں نے اپنا کاروبارشروع کیا: محمد تھاہر

واضح رہے کہ جموں و کشمیر خاص کر سرینگر میں کالجوں کو ایسے وقت میں دوبارہ سے تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جب باقی اضلاع کے مقابلے میں کووڈ کے زیادہ مثبت معمالات ضلع سرینگر سے ہی سامنے آرہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details