جموں وکشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ انتظامیہ کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے لیے سبھی طلباء ،کالج کے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کو کووڈ مخالف ٹیکہ لگوانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بہتر طور شروع کی جاسکے۔منوج سنہا نے ان باتوں کا اظہار ایس کے آئی سی سی سرینگر میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشہ پر کیا۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ 18 برس سے زیادہ عمر کے طالب علموں اور عملے کی ویکسینیشن پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے تاکہ بغیر کووڈ ٹیکے کے افراد کو ویکسین جلد لگوائے جائے۔ جس کے لیے کالجوں اور اعلی تعلیمی اداروں میں ایک خاص مہم چلائی جارہی ہے۔