سرینگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں موسمی صورتحال مسلسل دگرگوں ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی بارشیں ہوئیں وہیں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ہلکی بارشیں ہونے کا امکان ہے. انہوں نے کہا کہ وادی میں 22 اپریل تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کی توقع ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 9.6 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ Weather in Kashmir
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران11.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سرحدی ضلع کپوارہ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران1.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ Today's weather in Kashmir