ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کے درنگہ بل میں فوج اور عسکریت پسندوں کے بیچ جھڑپ شروع ہوئی ہے جس کے بعد گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔
ضلع پلوامہ کے پانپور کے درنگہ بل میں اس وقت فوج اور عسکریت پسندوں کے بیچ جھڑپ شروع ہوگئی ہے جب فوج نے عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں ایک اہم اطلاع ملنے پر مذکورہ علاقے کا محاصرہ کیا۔فوج کی تلاشی پارٹی جیسے ہی اس جگہ کی طرف پیش قدمی کرنے لگی تو عسکریت پسندوں نے فوج کی پارٹی پر اندھا دھند گولیاں چلاٸیں، جس کے جواب میں فوج نے بھی جوابی کاروائی کی۔ جس کے بعد دونوں طرف سے گولیوں کا تبادلہ شروع ہو گیا ہے۔