ڈوڈہ:جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں سشاتر سیما بل (ایس ایس بی) سیون بٹالین کی جانب سے منعقد 20 روزہ ’’سیوک ایکشن پروگرام اختتام پذیر ہوا، مذکورہ پروگرام کے تحت متعدد علاقوں کی خواتین کو 20 روزہ کٹنگ اور ٹیلرنگ کی تربیت دی گئی۔ اس اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر ڈوڈہ کے ایس پی راجکمار نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں متعدد اسکولز کے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔
مذکورہ پروگرام کے آغاز میں سشاستر سیما بل کے بارے تفصیلی خاکہ پیش کیا گیا۔ سشاتر سیما بل کے عہدیداروں نے بتایا کہ ایس ایس بی کس طرح خدمت، تحفظ اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے نصب العین پر عمل پیرا ہے۔ اس کے بعد 30 خواتین کے درمیان سلائی مشینیں اور ٹیلرنگ کٹس تقسیم کی گئیں، جن خواتین کو سلائی مشینیں اور ٹیلرنگ کٹس دی گئی ہیں۔ انہوں نے ایس ایس بی کے زیر اہتمام منعقدہ خصوصی تربیتی کیمپ میں کٹنگ اور سلائی کی 20 روزہ تربیت حاصل کی۔ یہ تربیتی پروگرام ایس ایس بی نے محکمہ سماجی بہبود جموں و کشمیر کے اشتراک سے کیا۔