چوشول کے کونسلر کونچوک ستنزن کے مطابق "چینی باشندگان اور پیپلز لبریشن آرمی کے اہلکاروں نے دریا انڈس کی دوسری جانب سے بینر اور چینی جھنڈا اس وقت لہرایا، جب مشرقی ڈیموچک علاقے کے باشندگان لامہ کا 86واں یوم پیدائش منارہے تھے۔
اس پر اپنا ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے اُن کا کہنا ہے کہ " چین کی جانب سے سرحد کے قریب ایسے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ وہ سرحد پر ہونے والی ہر پیش رفت پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہیں۔ یہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے۔
ایل اے سی پر چینیوں کا احتجاج اُن کا مزید کہنا ہے کہ 'یہ واقعہ رواں ماہ کی 6 تاریخ کی صبح پیش آیا تھا۔ بینر پر کچھ چینی زبان (mandarin) میں لکھا تھا۔ لیکن ہمیں وہ زبان سمجھ نہیں آتی۔ جہاں وہ تقریباً آدھا گھنٹہ کھڑے ہوکر بینر دیکھ کر احتجاج کررہے تھے کہ وہ بھارت کا علاقہ ہے۔'
اس حوالے سے جب ای ٹی وی بھارت نے سری نگر میں مقیم دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ایمرون موسوی سے بات کی تو انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ واقعہ ایل اے سی کے پاس ہی پیش آیا ہے۔
ان کے مطابق "یہ کوئی نئی بات نہیں ہے ،چینی ہر سال دلائی لامہ کے یوم پیدائش کے موقع پر اس طرح کا عمل کرتے ہیں "
انہوں نے مزید کہا کہ "وہ ان (چین )کی طرف تھے نہ کہ بھارت کی سرزمین پر۔"
یہ بھی پڑھیں:دلائی لامہ کی 85 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک سالہ طویل تقاریب کا اعلان
قبل ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں تھا جب لداخ میں ایسا واقعہ پیش آیا ہو، اس سے قبل سنہ 2019 کے جولائی مہینے میں مقامی لوگوں نے لامہ کی سالگرہ کے موقعے پر ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا۔ اس وقت بھی تقریباً 11 چینی باشندگان نے حقیقی لائن آف کنٹرول کے نزدیک آکر بینر دکھائے تھے۔
آپ کو بتادیں کہ دلائی لامہ 6 جولائی 1935 کو تبت کے امودو کے علاقے تکتسر میں ایک کسان خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا نام لہامو دھونوڈوپ تھا۔ جب دلائی لامہ 2 سال کے تھے تبھی ان کی شناخت 14ویں مذہبی رہنما دلائی لامہ کے نام سے ہوگئی تھی۔ پانچ سال کی عمر میں ہی دلائی لامہ کو سرکاری طور پر تبتی مذہبی رہنما کے تخت پر بٹھادیا گیا تھا۔