اردو

urdu

ETV Bharat / city

سرینگر میں 'میں ہونہار ہوں' نامی تربیت پروگرام کا آغاز - Srinagar

جموں وکشمیر ہائی کورٹ کی چیف جسٹس، جسٹس گیتا متل نے جمعرات کو ہارون سرینگر میں نوجوانوں کے لئے 'میں ہونہار ہوں' نامی پہلے تربیتی پروگرام کا آغاز کیا۔

سرینگر میں 'میں ہونہار ہوں' نامی تربیت پروگرام کا آغاز

By

Published : Apr 11, 2019, 11:41 PM IST

اس تربیتی پروگرام کا انعقاد سٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی اور سٹیٹ مشن ڈائریکٹوریٹ آئی سی پی ایس نے پریمیرو سکل ڈیولپمنٹ اینڈ ٹریننگ لمیٹڈ نئی دلی کے اشتراک سے چیف جسٹس کی رہنمائی میں کیا ہے۔

اس پروگرام میں ملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے کافی تعداد میں بچوں نے خاصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

اپنے خطاب میں چیف جسٹس نے سکل تربیتی پروگرام میں شرکت کرنے والے بچوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ اس تربیتی پروگرام نہ صرف بچوں بلکہ پورے سماج کو فائدہ حاصل ہوگا۔

جسٹس متل نے کہا کہ نیشنل سکل ڈیولپمنٹ کونسل کے بہترین تربیت کاروں کی اس پروگرام میں شرکت ایک خوش آئند بات ہے اور وہ بچوں کو مختلف ہنروں کی تربیت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ انصاف کرنے کے لئے لازمی ہے کہ انہیں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرنے کا موقعہ دیا جانا چاہیے۔

ایگزیکٹیو چیئرمین سٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی جموں وکشمیر ، جسٹس راجیش بندل نے کہا کہ اس طرح کے ہنرمندی پروگراموں کی بدولت بچوں کے ہنروں میں اضافہ ہوگا اور ریاست میں افرادی قوت کے معیار میں بھی بہتری آئے گی۔

جسٹس بندل نے کہا کہ سیاحتی شعبے کی اہمیت کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے بچوں کے لئے تین ماہ کا تربیتی پروگرام اُن کے لئے کافی سود مند ثابت ہوگا اور وہ آگے جا کر آسانی سے اپنا روزگار کما سکیں گے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details