آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت صفائی کے لیے بیداری رتھ یاترا گاڑی کو ضلع ترقیاتی کونسل کی چیئرپرسن نزہت اشفاق نے منی سکریٹریٹ گاندربل سے جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنچایت بلقیس جان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
بیداری گاڑی ضلع گاندربل کی تمام پنچایتوں/گاؤوں میں جائے گی اور صاف ماحول مینجمنٹ کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی دے گی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کی چیئرپرسن نے کہا کہ 'یاترا کا بنیادی مقصد صاف ستھرے مشن کو فروغ دینا ہے تاکہ صفائی کے حصول کی کوششوں کو تیز کیا جاسکے اور صاف ماحول پر توجہ دی جاسکے۔