نیشنل کانفرنس ترجمان کے مطابق اس دوران لیڈران نے جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال، سیاسی اتھل پتھل، اقتصادی بدحالی ، معاشی بحران، لوگوں کے درپیش مسائل و مشکلات اور زمینی حالات پر تبادلہ خیالات کیا۔
فاروق عبداللہ نے موصوف سے کہا کہ جموں وکشمیر میں امن و امان و جمہوریت کی بحالی اور عوامی نمائندہ حکومت انتہائی اہمیت کے حامل معاملات ہیں۔
انہوں نے آنند شرما سے کہا کہ ریاست کی نارملسی اور عوام کو راحت پہنچانا ہماری جماعت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور ہماری جماعت جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی چاہتی ہے۔
دریں اثنا فاروق اور عمر عبداللہ نے اپنی پارٹی کے زونل صدر غلام حسن لون ساکن دیوسر کولگام کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ایسے واقعات کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔