جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ Pulwama کے سب ڈسٹرک ترال میں واقع دالعلوم غوثیہ للبنات Darul Uloom Ghosia Lilbnat اور جلالی انگلش میڈیم میڈورہ Jlali English medium Medora کے اشتراک سے خواتین کے لئے یک روزہ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پر حافظہ کو اسناد Certificate Distribution Ceremony سے نوازا گیا۔
اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے مذہب اسلام میں خواتین کی عظمت،اہمیت اور ان کے حقوق پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر دارالعلوم غوثیہ للبنات کی ان پانچ طالبہ کو توصیفی اسناد سے نوازا گیا جنہوں نے مذکورہ ادارے سے حفظ قرآن کی تکمیل کی۔ اس موقع پر ادارہ کے سربراہ مولانا بلال رضا ہمدانی اور سرکردہ شخصیات موجود تھیں۔