ڈپٹی انسپکٹر جنرل وی کے برڈی کا کہنا تھا: 'کچھ مقامات پر پتھراؤ کے معمولی واقعات پیش آئے جنہیں مناسب طریقے سے حل کیا گیا اور مظاہرین منتشر ہو گئے۔'
'کشمیر میں حالات معمول پر آ رہے ہیں'
کشمیر کی صورتحال پر میڈیا کو بریفنگ دینے والے ڈپٹی انسپکٹر جنرل وی کے برڈی نے کہا کہ 'پورے خطے میں کہیں بھی پرتشدد واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔'
Central Kashmir DIG VK Birdi
ان کے مطابق حکام حالات کا جائزہ لے رہے ہیں جو 'آہستہ آہستہ معمول پر آ رہے ہیں۔'
رات کو بارہمولہ میں رونما ہونے والے انکاونٹر پر جنرل وی کے برڈی نے کہا کہ اس میں ایک عسکریت پسند مارے گئے، جبکہ پولیس افسر بھی مارے گئے اور ایک زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ بارہمولہ انکاؤنٹر آج صبح ختم ہو گیا۔
Last Updated : Sep 27, 2019, 7:54 PM IST