صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے سیکریٹری راجیش بھوشن نے 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سیکریٹریز اور ہیلتھ سکریٹریوں کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ ’’ملک میں کووڈ انفیکشن (Covid 19 Cases) کے پھیلاؤ میں کمی دکھائی دے رہی ہے، لیکن کچھ علاقوں میں آبادی کے حساب سے کووڈ ٹیسٹنگ (Corona Testing) میں کمی آئی ہے۔ ریاستوں کو تہواروں، شادیوں وغیرہ جیسے مواقع کو مدنظر رکھتے ہوئے کووڈ ٹیسٹنگ میں اضافہ کرنا چاہیے۔‘‘
یہ خطوط ناگالینڈ، سکم، مہاراشٹر، کیرالہ، گوا، منی پور، میگھالیہ، جموں و کشمیر، پنجاب، راجستھان، مغربی بنگال اور لداخ کو بھیجے گئے ہیں۔