'سی اے ٹی جموں و کشمیر میں ہی رہے گا' - CENTRAL ADMINISTRATIVE TRIBUNAL
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ 'لوگ اس خبر کو غلط سمجھ رہے ہیں کہ جموں کشمیر کے کیسز چنڈی گڑھ منتقل ہونگے۔ جبکہ اب (سی اے ٹی) جموں کشمیر بنچ میں ہی کیسز کی سماعت ہوگی۔
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جموں کشمیر میں ہی سینٹرل ایڈمنسٹریٹیو ٹریبونل بینچ (سی اے ٹی) رہے گا اور جموں کشمیر میں ہی ملازمین کے کیسز کی سماعت ہوگی۔
جموں کشمیر تنظیم نو قانون 2019 کے تحت جموں و کشمیر کو دو مرکزی زیرانتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے نو ماہ بعد مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ سے تمام سروس معاملات سینٹرل ایڈمنسٹریٹیو ٹریبونل (سی اے ٹی) چنڈی گڑھ بنچ منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جموں کشمیر میں ہی سی اے ٹی رہے گا اور جموں کشمیر میں ہی ملازمین کے کیسوں کی سنوائی ہوگی۔
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ 'لوگ اس خبر کو غلط سمجھ رہے ہے کہ جموں کشمیر کے کیسز چنڈی گڑھ منتقل ہونگے۔ جبکہ اب (سی اے ٹی) جموں کشمیر بنچ میں ہی کیسوں کی سنوائی ہوگی۔ ملازمین یا وکیل کو چنڈی گڑھ جانے کی ضرورت نہیں ہے۔'