ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں واقع سیڈ فارم میں کام کر رہے کیجول ملازمین گزشتہ تیس سال سے معمولی اجرتوں پر کام کر رہے ہیں لیکن محکمہ زراعت کے اعلی افسران ان کی مستقلی کے بارے میں کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کر رہا ہے۔ جس کی وجہ سے ان کے اہل خانہ فاقہ کشی کا شکار ہوئے ہیں۔
محمد سلطان نامی ایک ملازم نے بتایا کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے دوران بھی وہ دل و جان سے محکمہ کو اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں لیکن بدلے میں ان کو سوائے مایوسی کے کچھ حاصل نہیں ہوتا ہے اور اب وہ جائیں تو جائیں کہاں۔