وسطی ضلع بڈگاممیں پولیس نے ایک نجی اسکول کے استاد کے خلاف ایف آئی اے درج کیا ہے، اطلاع کے مطابق استاد نے ایک اسکول کے طالب علم کو کاپی نہ لانے پر بے رحمی سے اسکی پٹائی کردی، جس کی وجہ سے طالب علم کے جسم پر تشدد کے نمایاں نشان ہے۔ بچے کی شناخت چوتھی جماعت کے عبداللہ ساکن گوندی پورہ بیروہ کے طور پر بتائی گئی ہے، جو کہ اپنی سوشل اسٹڈیز کی کاپی اسکول لانہ بھول گیا تھا۔Boy Thrashed by Teacher
مذکورہ طالب علم کے ایک قریبی رشتہ دار نے فون پر بتایا کہ جب اس کا چچازاد بھائی اسکول سے چھٹی کے بعد گھر واپس آیا تو والدین کو بچے کے جسم پر کئی نشانات ملے، جس کے بعد انہوں نے پہلے اسکول کے پرنسپل سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، تاکہ اس کی وجہ معلوم ہوسکے۔Corporal Punishment
انہوں نے مزید کہا کہ 'اس تعلق سے ہم نے جب الپائن اسکول سونپاہ بیروہ کے اسکول انتظامیہ سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ یہ معاملہ اُٹھایا جس کے لیے انہوں نے معذرت کی لیکن یہ اس جرم کے لیے کافی نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس استاد کو سزا دلوانا چاہتے ہیں جس نے اپنے عہدے اور کام کا غلط استعمال کر کے اس نابالغ طالب علم کو اتنی بے رحمی سے پٹائی کی ہے۔
FIR Against Teacher: طالب علم کی پٹائی کرنے پر اُستاد کے خلاف مقدمہ درج
مذکورہ طالب علم کے ایک قریبی رشتہ دارنے فون پر بتایا کہ جب اس کا چچازاد بھائی اسکول سے چھٹی کے بعد گھر واپس آیا تو والدین کو بچے کے جسم پر کئی نشانات ملے، جس کے بعد انہوں نے پہلے اسکول کے پرنسپل سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، تاکہ اس کی وجہ معلوم ہوسکے۔Boy Thrashed by Teacher
طالب علم کی سخت پٹائی کرنے پر اُستاد کے خلاف مقدمہ درج
مذکورہ طالب علم کے گھر والوں نے پولیس اسٹیشن بیروہ میں اس مسئلے کی شکایت کی ہے اور ایک ایف آئی آر بھی درج کرایا ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں کہا کہ 'ہمیں ایک بچے کے والدین نے شکایت کی کہ اس کے بیٹے کی اسکول کے استاد نے بے رحمی سے پٹائی کی ہے، جس سے اس کے جسم پر نشان پڑ آئے ہیں۔ اس تعلق سے ایف آئی آر درج کرنے کی مانگ کی گئی جس کے بعد ہم نے ایک ایف آئی آر زیرِ نمبر 25/2022 درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔