سرینگر سے شائع ہونے والے ایک معروف انگریزی اخبار 'گریٹر کشمیر' کے مدیر اور اخبار کے خلاف متنازعہ بیان دینے والے شخص پر پولیس نے کیس درج کیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کیس مذکورہ روزنامے کے مدیر فیاض کلو کی شکایت کے بعد درج کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فیاض کلو نے سرینگر کے کھوٹی باغ پولیس تھانے میں آصف ڈار نامی شخص کے متعلق شکایت درج کی تھی کہ انہوں نے ان کے خلاف سوشل میڈیا پر متنازعہ اور دھمکی آمیز بیان دیا تھا۔
ایک مقامی پولیس افسر نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 'آصف ڈار نامی سوشل میڈیا صارف پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تاہم آصف ڈار اس وقت ملک سے باہر رہائش پذیر ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ نمبر 66/2012 زیر سیکشن 153، 500، 505 (2) آئی پی سی کے تحت درج کرکے اس معاملے کی تحقیقات شروع کی ہے۔
مزید پڑھیں:جموں و کشمیر میں کالج اور یونیورسٹیز جلد کھول دیے جائیں گے
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں 'گریٹر کشمیر' روزنامہ میں ایک متنازعہ اشتہار شائع ہوا تھا۔ تاہم اشتہار میں موجود مبینہ متنازعہ مواد کی وجہ سے اخبار کو تنقید کا نشانہ بننا پڑا جس کے بعد مذکورہ اخبار نے معذرت کا اظہار کیا تھا۔ سماجی رابطہ سائٹز پر اس اشتہار کی سخت تنقید کی گئی تھی۔