اردو

urdu

ETV Bharat / city

کینسر میں مبتلا آفاق بن رہا دوسرے کے لیے مشعل راہ

آفاق کےکام کے ساتھ کئی نوجوان منسلک ہیں جو انہیں مدد کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ 'آفاق کی سماج کے تئیں ہمدردی کے جزبے نے انہیں کافی متاثر کیا ہے۔

Cancer patient aafaq is becoming torch bearing of hope for others
کینسر میں مبتلا آفاق بن رہا دوسرے کے لیے مشعل راہ

By

Published : May 5, 2020, 9:00 PM IST

Updated : May 5, 2020, 9:06 PM IST

اگر ہمت، حوصلہ اور کچھ کر گزرنے کی چاہ ہو تو انسان کسی بھی مشکل یا پریشانی کو مات دے کر نہ صرف اپنے معاشرے کے لیے مثال قائم کرسکتاہے بلکہ دوسروں کے لیے بھی مشعل راہ بن سکتا یے۔


جی ہاں یہ ہیں خدمت خلق کے جزبے سے سرشار 35 سالہ آفاق رشید خان۔ بٹہ مالو سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان جو کہ خود کینسر کے مہلک مرض سے لڑ رہا ہے نے ضرورت مند مریضوں کو مدد کرنے کا بھیڑا اٹھایا ہے۔ یہ باہمت نوجوان مختلف تکالیف سے جوج رہے متوسط اور غریب مریضوں کے لیے نہ صرف ماہانہ ادویات کا بندوبست کرتا ہے بلکہ اس عالمی وبا کے دوران جگہ جگہ جاکر عام لوگوں کو ماسکز اور سنیٹائزرز بھی تقسیم کرتا ہے۔
آفاق رشید کا بچپن سے ہی خدمت خلق کے کاموں کی طرف جکاؤ رہا ہے۔ لیکن 2015 میں جب خود انہیں کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی۔ تو ان کی جانب سے انجام دئیے جانے والے سماجی کام کافی حد تک متاثر ہوئے۔ کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد اگرچہ آفاق کو کئی مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم انہوں نے ہمت اور حوصلے کا دامن تھامے ہوئے اس مہلک مرض کو مات دی۔
ہمارے آس پڑوس میں کئی سارے ایسے افراد موجود ہیں جو اس وقت مختلف تکالیف سے جوج رہے ہیں۔ تاہم وقت پر ادویات میسر نہ ہونے کہ وجہ سے اُن کا علاج مکمل نہیں پاتا ہے۔

کینسر میں مبتلا آفاق بن رہا دوسرے کے لیے مشعل راہ


آفاق کےکام کے ساتھ کئی نوجوانوں جڑے ہوئے ہیں۔ جو انہیں مدد کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ 'آفاق کی سماج کے تئیں ہمدردی کے جزبے نے انہیں کافی متاثر کیا جس وجہ سے یہ بھی اب آقاق کے شانہ بہ شانہ اپنی خدمات انجام دئتے کرتے ہیں۔'


آفاق رشید کسی غیر سرکاری فلاحی تنظیم سے وابستہ نہیں ہیں۔ بلکہ یہ خود اپنے خرچے اور اپنے ساتھ جڑے دیگر ساتھوں کی معاونت سے ادویات اوردیگر ضرورت کا سامان خرید کر غریب بیماروں تک پہنچنے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔ وہیں اس نوجوان نے وادی کشمیر کے مختلف طبی مراکز میں 50 سے زائد خون کے پوئنٹ عطیہ کے طور دئیے ہیں اور یہ سلسلہ برابر جاری یے۔


بہرحال خدمت خلق کے تئیں دلچسپی رکھنے والے اس طرح کے نوجوانوں کو اجتماعی اور انفرادی سطح پر مدد کے ساتھ ساتھ حوصلہ افزائی کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

Last Updated : May 5, 2020, 9:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details