اطلاع کے مطابق 29 نومبر کو کنگن تھانہ میں ایک دکاندار محمد سیف خان ساکن توحید پورہ کنگن نے ایک شکایت درج کی تھی کہ ان کی دکان سے لاکھوں روپے کے زیورات 28 اور 29 نومبر کی درمیانی شب چوروں نے اڑا لیے۔
ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکر SSP Ganderbal کی ہدایت پر ایس ایچ او کنگن ترک ظہور کی سربراہی میں ایس ڈی پی او کنگن سید یاسر قادری کی نگرانی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی،جس کے بعد انہوں نے چور کی تلاش شروع کردی۔
تحقیقات کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج CCTV Footage کے ذریعے چور کی پہچان کی گئی،جو ضلع گاندربل سے ہندوارہ فرار ہوگیا تھا۔
مذکورہ شخص کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس کی ایک خصوصی ٹیم کو ہندوارہ روانہ کیا گیا۔ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ مذکورہ شخص جموں کی طرف روانہ ہورہا ہے،جس کے بعد پولیس نے بجبہاڑہ پولیس کی مدد سے مذکورہ شخص کو سنگم کے مقام پر حراست میں لیا گیا اور بھر مذکورہ شخص کو کنگن پہنچایا گیا۔