جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں گذشتہ کئی ماہ سے تیندووں کا حملہ جاری ہے۔اسی درمیان محکمہ وائلڈ لائف نے تیندوہ کے ایک بچہ کو پکڑ لیا یے۔مذکوہ محکمہ کے عملے نے گذشہ شام تیندوہ کے بچہ کو پکڑلیا
بتایا جا رہا ہے کہ علاقے میں تیندوے کی موجودگی کی اطلاع لنے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف کے عملے نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ اسی دوران تیندوہ کا بچہ پکڑا گیا
محکمہ وائلڈ لائف نے اس تیندوے کے بچے کو ڈورو میں ہی پنجرے میں ڈال دیا۔ اور انہوں نے امید ظاہر کی تیندوہ کے بچہ کی ماں شاید اس کی تلاش میں آئے۔جس کے بعد اسے بھی پکڑا جا سکتا ہے