بڈگام کے چاندی پورہ علاقے میں ایف سی آئی گوڈاؤن کے باہر آئے روز ٹریفک جام رہنے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
گوڈاؤن میں پارکنگ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے سڑک پر تقریباً ایک کیلومیٹر تک گاڑیاں ٹھہرائی جاتی ہے اور سڑک چھوٹی ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات ہوتی ہیں۔ خاص کر ٹیکسی مالکان اس سے کافی پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بڈگام سے بیروہ پہنچنے تک انہیں صرف آدھا گھنٹہ لگتا ہے لیکن چاندی پورہ میں انہیں کافی پریشانی سے گذرنا پڑتا ہے۔ گاڑی میں سوار سواریوں کے لیے بھی اس راستے پر سفر دشوار ہوجاتا ہے۔