وادی کشمیر کا چپہ چپہ گرچہ قدرتی وسائل و مناظر سے مال و مال ہے وہیں وادی کشمیر میں قدرتی وسیلہ صدیوں سے رواں دواں ہے جس نے آج تک بے شمار مریضوں کو شفا بخشی ہے۔ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے کھایی پورہ میں ایک ایسا چشمہ ہے جو مرض جلد کے علاوہ دوسرے امراض کے شفا کا ذریعہ بنا ہوا ہے۔
علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں جموں و کشمیر کے علاوہ دوسری ریاستوں کے لوگ جو مرض جلد میں مبتلا ہوئے ہیں وہ چشمے کا پانی استعمال کرکے شفایاب ہوئے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ آج سے 700 سال قبل علمدار کشمیر شیخ نورالدین نورانیؒ اس جگہ پر بیٹھے اور جب انہوں نے یہاں پانی کا کوئی ذریعہ نہیں دیکھا تو انہوں نے زمین کو چھید کیا جس کے بعد یہاں چشمہ رواں ہوگیا۔