محرم الحرام عاشورہ کے موقع پر عزادار عزا خانوں میں بیٹھ کر مجلس حسینی میں شرکت کرتے ہیں اور نواسہ سرور کائنات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
ہم آپ کو بتادیں ضلع بڈگام جس سے کشمیر میں شیعہ آبادی کا گڑھ مانا جاتا ہے یہاں مجلس حسینی کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوتے ہیں۔
ان اجتماعات میں ہزاروں کی تعداد میں عزادار شرکت کرتے ہیں۔ ان عزا خانوں میں مرثیہ خوانی کے علاوہ نوحہ خوانی اور وعظ و نصیحت کی محلفیں بھی آراستہ کی جاتی ہیں۔
امام بارگاہوں میں تیاریاں مکمل کرنے کے لئے رضاکارانہ طور پر کئی لوگ سامنے آتے ہیں اور ان عزا خانوں میں عزاداروں کی ضرورت کے مطابق تیاریاں کرتے ہیں۔