یوم انسداد دہشت گردیکے موقع پر پولیس عہدیدار اور اہلکاروں نے ہر قسم کی دہشت گردی اور تشدد کی کو ختم کرنے کا عہد کیا۔ اس ضمن میں ڈی پی ایل بڈگام میں مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایس ایس پی طاہر سلیم خان نے پولیس افسران اور جوانوں کو عہد دلایا۔
ایسی ہی ایک اور تقریب میں اے ڈی سی بڈگام ڈاکٹر ناصر احمد نے یوم انسداد دہشت گردی کے موقع پر پولیس ملازمین کو عہد دلایا۔ نیو کانفرنس ہال ڈی سی آفس کامپلکس میں منعقد ہوئے پروگرام میں پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔