اردو

urdu

ETV Bharat / city

Budgam Police Busts vehicle lifters: بڈگام پولیس نے چار گاڑی چوروں کو گرفتار کیا - بڈگام میں چور گرفتار

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج پولیس نے آج گاڑی چوری کرنے والے بڑے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار گاڑی چورہ کو بھی گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے متعدد گاڑیاں بھی ضبط کی گئیBudgam Police Busts vehicle lifters ہیں۔

budgam-police-busts-inter-district-gang-of-vehicle-lifters
ڈگام پولیس نے چار گاڑی چوروں کو گرفتار کیا

By

Published : Feb 15, 2022, 11:06 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج پولیس نے آج گاڑی چوری کرنے والے بڑے گروہ کا پردہ فاش کیا۔ پولیس کے مطابق 9 فروری 2022 کو پولیس اسٹیشن بڈگام کو ایک اطلاع ملی کہ گاڑی چوروں کا ایک گروپ بڈگام کے علاقے میں کام کر رہا ہے جو ضلع بڈگام اور وادی کشمیر کے دیگر حصوں اور باہر ریاستوں سے گاڑی چوری کرنے میں ملوث Budgam Police Busts vehicle liftersہیں۔

پولیس کے مطابق مذکورہ گینگ گاڑی چوری،رجسٹریشن نمبر بدل دینے، گاڑی کا رنگ بدلنے، جعلی دستاویزات تیار کرنے اور پھر ان گاڑیوں کو سستے داموں میں فروخت کرنے کے جراہم میں ملوث تھا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کی تصدیق کے بعد ایک ایف آئی پولیس اسٹیشن بڈگام میں درج کی گئی ہے اور اس معاملے میں مزید تحقیقات شروع کردی گئی۔
تفتیش کے دوران پولیس اسٹیشن بڈگام کی پولیس پارٹی نے ضلع میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جس دوران پولیس کو 11 چوری شدہ کاڑیوں و موٹر سائیکلیں برآمد کئے ہیں جس کی تفصیل درج ذیل ہے۔

  • ہونڈا کریٹہ ایک عدد رنگ سفید
  • وِتارہ بریزہ دو عدد رنگ سفید
  • الٹو کے ٹن ایک عدد رنگ سفید
  • الٹو 800 تین عدد دو کالے اور ایک سفید رنگ
  • ماروتی بلینو ایک عدد رنگ گرئے
  • سکوڈہ ایک عدد رنگ سفید
  • موٹر سائیکل پلسر ایک عدد رنگ سفید
  • موٹر سائیکل ہونڈا ایک عدد رنگ لال


پولیس نے گاڑیوں کی برآمدی کے ساتھ ساتھ چار چوروں کی بھی گرفتاری عمل میں لائی اور پولیس نے ان کی شناخت فردوس احمد بیگ ولد عبدالرشید بیگ ساکنہ نصرالہ پورہ بڈگام، اعجاز احمد مندو ولد بشیر احمد مندو ساکنہ راولپورہ بڈگام، ارشاد احمد بھٹ ولد محمد سلطان بھٹ ساکن بغدو خان صاحب اور ریاض احمد ولد عبدالغنی ساکن نصرالہ پورہ بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:Burglary in Kulgam: کولگام میں چوروں نے لاکھوں روپیے کی بھیڑ بکریاں چرالیں

گرفتار شدہ ملزمان سے تفتیش کے دوران مزید 03 افراد کی اس چوری میں شمولیت ثابت ہوچکی ہے، تاہم مسروقہ گاڑیوں کی برآمدگی کے دوران متعدد چھاپوں کی وجہ سے مزکورہ افراد اپنی گرفتاری سے بچ رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق کیس کی تفتیش کے دوران مزید گرفتاریاں اور مسروقہ گاڑیوں کی برآمدگی کی متوقع ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details