وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پی ایس بیروہ کو ایک اطلاع ملی کہ غیرقانونی طور پر بڈگام سے مٹی اور نالہ سوکھ ناگ رٹھسن سے بولڑر اور باجری سرکاری اراضی سے نکالی جارہی ہیں اور اس کی نقل و حمل بھی کی جارہی ہے۔ اس اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے پی ایس بیروہ کی ایک پولیس پارٹی نے خاص مقامات پر چھاپے مارے اور جائے موقع سے تین ٹپر، ایک ٹریکٹر کے ساتھ تین افراد کو مٹی اور معدنیات کی غیرقانونی کان کنی اور اس کی نقل ؤ حمل میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا۔ Illegal Mining in Budgam
Illegal Mining in Budgam مٹی اور معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور نقل و حمل معاملے میں تین افراد گرفتار - بڈگام میں مٹی اور معدنیات کی غیر قانونی کھدائی
ضلع بڈگام میں مٹی اور معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور اس کی نقل و حمل معاملے میں تین افراد کو تین ٹپر اور ایک ٹریکٹر کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔Illegal Mining in Budgam
ان دونوں ٹپر گاڑیوں کو گرانڈ کلاں میں سرکاری اراضی سے مٹی کی کھدائی کرنے اور اس کی نقل ؤ حمل کرنے میں ملوث پایا گیا۔ پولیس نے گرفتار شدہ ڈرائیوروں کی شناخت منظور احمد وانی ولد غلام محمد وانی ساکن آری پاتھن، ساحل احمد لون ولد عبدالسلام لون ساکن پیٹھ مکہامہ اور تیسرے کی عبدالحمید ریشی ولد غلام محمد ریشی ساکن پئیرس ون کے طور پر کی ہے۔
اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 144/2022 اور 145/2022 پی ایس بیروہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔