اردو

urdu

ETV Bharat / city

LeT Associates Arrested in Magam: بڈگام پولیس کا دعویٰ، لشکر طیبہ کے دو معاونین گرفتار - بڈگام پولیس کا دعویٰ

بڈگام پولیس Budgam Police نے فوج کی دو راشٹریہ رائفلز اور 79 بٹالین سی آر پی ایف کی مدد سے ماگام علاقے سے لشکر طیبہ کے دو معاونین کو گرفتار LeT Associates Arrested in Magam کیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ دونوں افراد لشکر طیبہ کے کمانڈرز کے رابطے میں ہیں اور ان کی مختلف مقامات پر مدد کرتے رہتے ہیں۔

budgam-police-arrested-two-let-associates-in-magam-area
بڈگام پولیس کا دعویٰ، لشکر طیبہ کے دو معاونین گرفتار

By

Published : Dec 23, 2021, 8:49 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج پولیس نے کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کے دو معاونین کو گرفتار کرنے LeT Associates Arrested in Magam کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر فوج کی دو راشٹریہ رائفلز اور 79 بٹالین سی آر پی ایف کے ہمراہ بڈگام پولیس Budgam Police نے ماگام علاقے سے آج دو لشکر طیبہ کے معاونین کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے ان کی شناخت محمد شفیع گنائی ولد عبدالرحمان گنائی ساکن کاوسہ خالصہ اور ظہور احمد چوپان ولد علی محمد چوپان ساکن ماموسہ پٹن کے طور پر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Khurram Parvez Custody Extended: خرم پرویز کی عدالتی تحویل میں 21 جنوری تک توسیع

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ گرفتار شدہ شخص عسکریت پسندوں کے معاون ہیں اور وہ کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کے کمانڈرز کے رابطے میں ہیں اور وہ ان کے نقل و حمل میں مدد کرتے ہیں۔ یہ افراد کمانڈرز کو کاوسہ، راضوین ،رٹھسن، مازہامہ، پنجورہ، کنزر اور معموسہ وغیرہ علاقوں میں ان کی ہر ممکن مدد فراہم کرتے ہیں۔

اس ضمن میں پولیس اسٹیشن کھاگ میں ایک ایف آئی آر پہلے ہی درج کی جاچکی ہے اور مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details