وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج جموں وکشمیر اسکاؤٹس اینڈ گائڈس کی جانب سے پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
یہ پروگرام ضلع کے کھاگ بلاک کے سیتاہرن میں منعقد ہوا۔ پروگرام کی صدارت چیف کمشنر اسکاؤٹس اینڈ گائڈس خواجہ فاروق رینزو شاہ نے کی۔
مختلف اسکول میں زیر تعلیم ایک ہزار سے زائد بچوں نے مذکورہ تقریب میں حصہ لیا۔
پروگرام میں جشن عید میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے بھی مقررین نے خطاب کیا۔ وہیں اس موقع پر سیتاہرن کی تاریخی اور روحانی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
تقریب کے دوران جموں وکشمیر اسکاؤٹس اور ہندوستانی اسکاؤٹس کےگائڈز اور کھلاڑیوں نے شاندار اسکاؤٹ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
مذکورہ پروگرام میں مختلف شعبۂ جات کے اعلیٰ افسران کے علاوہ سیتاہرن کے سرپنچ عبدالرشید لون بھی موجود تھے۔ پروگرام میں شریک طلباء نے حضرت بلبل شاہ کے مزار پر بھی حاضری دی۔
اس موقع پر مقامی باشندوں نے درگاہوں کی تزئین کاری نہ ہونے کے تئیں ناراضگی کا اظہار کیا۔ جس کے بعد بلاک ڈیولپمنٹ افسر کھاگ نے لوگوں کو یقین دلایا کہ درگاہوں کی مرمت کی جائے گی۔