آج کے دور میں بھی ضلع بڈگام کے کمال پورہ نصر اللہ پورہ علاقے میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ یہاں نہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی اور نہ ہی رابطہ سڑک کا ٹھوس انتظام ہے ۔
علاقے کے لوگوں کے مطابق پانی نہ ہونے کی وجہ سے وہ نالے کا گندہ پانی پینے کے لیے مجبور ہیں۔
لوگوں کے مطابق اگر وہ کسی جگہ رشتہ مانگنے جاتے ہیں تو انہیں رشتے سے منع کرتے ہیں کیونکہ علاقے میں صاف پانی اور سڑک نہیں ہے ۔
علاقے کی ایک خاتون نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ایسا لگتا ہے کہ حکومت ہمیں بھول چکی ہے، یہاں نہ سڑک کا انتظام ہے نہ ہی پانی کا جسکی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔'
لوگوں کے مطابق اگر وہ کسی جگہ رشتہ مانگنے جاتے ہیں تو انہیں رشتے سے منع کرتے ہیں کیونکہ علاقے میں صاف پانی اور سڑک نہیں ہے ۔