بڈگام:جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے ڈی ڈی سی چیئر مین نذیر احمد خان کا کہنا ہے کہ بڈگام میں ترقیاتی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں۔انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا بڈگام میں فلاح و بہبود کی سرگرمیاں جاری ہیں، حالانکہ دوسری جانب لوگوں کا الزام ہے کہ نذیر احمد خان نے صرف بیروہ میں ہی ترقیاتی کام انجام دیے ہیں۔ Nazir Ahmed Khan reviewed the development works
جب نذیر احمد خان سے اس الزام کے تعلق سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا یہ الزم بے بنیاد ہے،صرف بیروہ میں ہی کام نہیں ہورہا ہے بلکہ پورے ضلع میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔