اردو

urdu

ETV Bharat / city

بڈگام :سی آر پی ایف سرینگر سیکٹر کی جانب سے مفت راشن کیمپ - 200 خاندانوں

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج سی آر پی ایف نے مختلف مقامات پر ضرورت مندوں کے لیے مفت راشن کیمپ تقسیم انعقاد کیا۔ تقسیم کاری مہم سری ستیہ سائی سیوا آرگنائزیشن کی مدد سے انجام دی گئی۔

فوٹو
فوٹو

By

Published : Jun 23, 2021, 7:40 PM IST

ضلع بڈگام میں آج سی آر پی ایف سیکٹر سرینگر نے مختلف مقامات پر راشن تقسیم کاری عمل انعقاد کی ہے ۔ سی آر پی ایف نے ضلع کے چاڈوڑہ ، حیات پورہ اور یوسمرگ علاقے کے ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کیا۔

بڈگام :سی آر پی ایف سرینگر سیکٹر کی جانب سے مفت راشن کیمپ

سی آر پی ایف سری نگر کے آئی جی چارو سنہا نے اس تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے خود اس مہم کا آغاز کیا اور راشن تقسیم کیا۔

اس مہم کو سی آر پی ایف سرینگر سیکٹر ،سی آر پی ایف کی بٹالین، سری ستیہ سائی سیوا آرگنائزیشن کی مدد سے دور دراز علاقوں میں کووڈ وبائی کے سبب ضرورت مند افراد کی معاشی حالات کے بعد انجام دیا۔

راشن تقسیم کاری مہم میں تقریباً 200 خاندانوں میں 25 کلو چاول، 5 کلو آٹا، 4 کلو دال، 2 کلو چینی، 1 لیٹر پکانے والا تیل، نمک، مصالحہ اور چائے کی پتیوں کٹ تقسیم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ

وہیں ضلع بڈگام کے 43 بٹالین سی آر پی ایف کے کمانڈنٹ شری پی کے جی گوسوامی نے سری ستیہ سائی سیوا آرگنائزیشن کا شکریہ ادا کیا انہوں نے نوجوانوں سے کشمیر میں امن و ترقی کے لیے کام کرنے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details