سہیل کا مزید کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن اور انٹرنیٹ کی سروسز ڈاؤن ہونے کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے حکومت سے بار بار انٹرنیٹ کو معطل نہ کرنے اور اسکولوں کو دوبارہ کھول دینے کا مطالبہ کیا تاکہ طلبا کا مستقبل بہتر ہوسکے۔
انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرہ اہل خانہ کے علاوہ دوستوں کے سر باندھا ہے۔ وہیں سہیل کے دوستوں نے کہا کہ اگر انسان دل سے محنت کرتا ہے تو ہر مشکل آسان ہوجاتی ہے۔ اہل خانہ سہیل کی کامیابی سے کافی خوش ہے۔