اس تنازعہ نے اتنا طول پکڑا کہ چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ آج بیروہ علاقے کے وراگام میں دو بھائیوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور جھگڑے کے دوران چھوٹے بھائی سہیل احمد ملک ولد غلام نبی ملک نے اپنے ہی سگے بھائی 36 سالہ عبدالرشید ملک کے پیٹ میں چاقو گھونپ دیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔