اردو

urdu

ETV Bharat / city

دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ نصاب میں 30 فیصد رعایت کا فیصلہ

گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سبھی ریگولر طلباء کو سالانہ امتحانی پرچے میں 100 نمبرات میں سے 70 نمبرات ہی فی پرچے میں حاصل کرنے ہوں گے جو کہ سو فیصد تصور کیے جائیں گے۔

bose syllabus
دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ نصاب

By

Published : Aug 15, 2021, 1:13 AM IST

جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے کورونا کی وبائی بیماری کے پیش نظر دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ نصاب کو 30 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہفتہ کے روز بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے فیصلے کے مطابق کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال اور اسکول بند ہونے کے باعث دسویں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سال 2020-21 کے نصاب میں 30 فیصد کی رعایت دی جائے گی۔

اس فیصلے کے حوالے سے ہفتے کے روز اسکول بورڈ آف ایجوکیشن کی جانب سے باضابطہ طور پر ایک آرڈر بھی جاری کیا گیا ہے۔

جاری کردہ آرڈر کے مطابق کشمیر ڈویثرن، جموں ڈویثرن کے سرمائی زون اور مرکزی زیر انتظام لداخ کے دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سبھی ریگولر طلباء کو سالانہ امتحانی پرچے میں 100 نمبرات میں سے 70 نمبرات ہی فی پرچے میں حاصل کرنے ہوں گے جو کہ سو فیصد تصور کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پچاس راشٹریہ رائفلز نے سرینگر میں مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا

البتہ 100 نمبرات میں سے 70 نمبرات حاصل کرنے اور نصاب میں 30 فیصد کی رعایت صرف تھیوری پرچے پر ہوگی نہ کہ پریکٹیکل پیپر پر۔

بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے طے شدہ فیصلے میں مزکورہ جماعتوں کے طلباء کو مطلع کیا گیا ہے کہ مختلف مضامین کے سالانہ امتحانی پرچے حل کرنے میں دیے جانے والے تین گھنٹے کے وقت کو کم کرتے ہوئے ڈھائے گھنٹہ مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈھائے گھنٹے کے امتحانی پرچے کو دو گھنٹے کا وقت ہی دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details