جموں و کشمیر پولیس کے بارڈر بٹالین امیدواروں نے ہفتے کے روز پریس کالونی میں جمع ہو کر اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج کیا۔
Border Battalion Candidates
Border Battalion Candidates: جموں وکشمیر پولیس کے بارڈر بٹالین امیدواروں نے احتجاج کیا - etv b harat urdu
جموں وکشمیر پولیس کے بارڈر بٹالین امیدواروں Border Battalion Candidates نے ہفتے کے روز پریس کالونی میں جمع ہو کر اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج کیا۔ احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ 2019 سے نہ ہمارا تحریری امتحان لیا جا رہا ہے اورنہ بھرتی کی جا رہی ہے۔ آج تک پانچ چھ مرتبہ ہمارے کاغذات کی ویریفکیشن کی گئی۔ ہم بارڈر بٹالین میں بھرتی کے لئے جاری کی جانے والی نئی نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہیں۔
جموں وکشمیر پولیس کے بارڈربٹالین امیدواروں نے احتجاج کیا
اس موقع پر خواجہ رفاقت احمد نامی ایک احتجاجی نے میڈیا سے بتایا کہ سال 2018 میں راج ناتھ سنگھ Rajnath Singh کی جانب سے بارڈر بٹالین میں بھرتی کا اعلان کیا گیا تھا۔
جموں وکشمیر پولیس کے بارڈربٹالین امیدواروں نے احتجاج کیا
ایک اور احتجاجی نے تحریری امتحان منعقد کرانے کا مطالبہ کیا اور جموں میں بارڈر بٹالین کے امیدواروں کے ساتھ احتجاج کے دوران رکھے جانے والے سلوک کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں امیدواروں کو گھسیٹ کر گاڑیوں میں بھر دیا گیا یہ کونسی حکومت ہے۔
TAGGED:
ای ٹی وی بھارت