وائس چانسلر کے ساتھ تبادلۂ خیال کے دوران عامر خان نے کلسٹر یونیورسٹی سرینگر میں نوجوانوں کے لیے بہتر حصول روزگار کے پیش نظر چند تکنیکی کورسز شامل کرنے کی تجویز پیش کی۔ ان تکنیکی کورسز کے ذریعہ فلم انڈسٹری میں روزگار حاصل کرنے کے بہتر مواقع موجود ہیں۔
عامر خان نے جن مختلف پیشہ ورانہ اور تکنیکی کورسز کا ذکر کیا ان میں ساؤنڈ ڈیزائن، پروڈکشن، ڈیزائن ملبوسات، میک اپ، فوٹو گرافی، ایڈیٹنگ اور اسٹوری رائٹنگ وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'اس طرح کے کورسز کو یونیورسٹی میں متعارف کیے جانے سے وادیٔ کشمیر کے طلبہ کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کیے جاسکتے ہیں، وہیں عامر خان نے طلبا کو چند کورسز کی انٹرن شپ فراہم کرانے کے حوالے سے تعاون کرانے پر اتفاق کیا'۔