اردو

urdu

ETV Bharat / city

پلوامہ میں دماغی طور پر معذور خاتون کی لاش برآمد - پلوامہ میں خاتون کی لاش برآمد

ضلع پلوامہ میں پیر کی شام ذہنی طور سے معذور ایک معمر خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس اہلکار کے مطابق اس کے اہل خانہ نے 8 نومبر 2011 کو خاتون کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرائی تھی۔

body of mentally challenged woman found in pulwama
پلوامہ میں دماغی طور پر معذور خاتون کی لاش برآمد

By

Published : Nov 16, 2021, 12:36 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پیر کی شام ذہنی طور سے معذور ایک معمر خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ لاش کو چند راہگیروں نے راج پورہ میں دیکھا اور قریبی پولیس اسٹیشن کا آگاہ کیا، جس کے بعد ایک ٹیم نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش کو اپنے تحویل میں لے لیا اور ضروری طبی قانونی کارروائیوں کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

لاش کی شناخت اکھال راجپورہ کے رہنے والے غلام احمد ڈار کی بیوی عزی بیگم کے بطور کی گئی ہے، جس کی عمر تقریبا 65 برس ہے۔

پولیس اہلکار نے مزید بتایا کہ اس کے اہل خانہ نے 8 نومبر 2011 کو اس کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details