اردو

urdu

By

Published : Sep 10, 2022, 8:12 AM IST

Updated : Sep 10, 2022, 8:47 AM IST

ETV Bharat / city

MBBS Student’s Body Reaches Home ایم بی بی ایس طالبہ کی لاش لواحقین کے سپرد، آبائی گاوں بجبہاڑہ میں رقت آمیز مناظر

ایم بی بی ایس طالبہ خوشبو منظور دختر منظور احمد ساکن کٹو بجبہارہ بنگلہ دیش کے خواجہ یونس علی میڈیکل کالج کی عمارت سے گر کر شدید طور پر زخمی ہوئی تھی اور بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی، جمعہ کی شام کو بنگلہ دیش سے ایم بی بی ایس طالبہ کی لاش سری نگر ہوائی اڈے پر پہنچی۔Bijbhera MBBS student’s body to reach native village by evening

لاش
لاش

جموں وکشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ گاوں سے تعلق رکھنے والی ایم بی بی ایس طالبہ کی لاش جمعہ کی شام بنگلہ دیش سے سری نگر ہوائی اڈے پر پہنچی جس کے بعد لاش کو لواحقین کے سپرد کیا گیا۔

طالبہ کی لاش

بتادیں کہ ایم بی بی ایس طالبہ خوشبو منظور دختر منظور احمد ساکن کٹو بجبہارہ بنگلہ دیش کے خواجہ یونس علی میڈیکل کالج کی عمارت سے گر کر شدید طور پر زخمی ہوئی تھی اور بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی۔

جمعہ کی شام کو بنگلہ دیش سے ایم بی بی ایس طالبہ کی لاش سری نگر ہوائی اڈے پر پہنچی، ہوائی اڈے پر پہلے ہی اہل خانہ اور قریبی رشتہ دار انتظار کر رہے تھے اور جوں ہی لاش ایئر پورٹ پر پہنچی تو خصوصی ایمبولنس کے ذریعے اُس کو آبائی گاوں کٹو بجبہاڑہ روانہ کیا گیا۔

Bijbhera MBBS student’s body to reach native village by evening

جمعے کی صبح تقریباً ساڑے دس بجے بنگلہ دیش سے لاش کو روانہ کیا گیا اور دوپہر ساڑھے بارہ بجے کے قریب لاش دہلی ایئر پورٹ پر پہنچی، سری نگر کے بین الاقوامی ایئر پورٹ پر لاش جمعے کی شام خصوصی ہوائی جہاز کے ذریعے پہنچائی گئی، اننت ناگ ضلع انتظامیہ کے افسران کی موجودگی میں لاش اہل خانہ کے سپرد کی گئی۔

انتظامیہ نے بنگلہ دیش سے لاش کو سری نگر پہنچانے کی خاطر سخت کوشش کی، جموں وکشمیر انتظامیہ، وزارت خارجہ اور بنگلہ دیش میں مقیم بھارتی سفارتخانے کی کوشش کی بدولت قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش سری نگر روانہ کی گئی۔

مزید پڑھیں:Kashmiri student died in Bangladesh کشمیری طالبہ کی بنگلہ دیش میں موت، لاش واپس لانے کےلیے مدد کی اپیل

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، پرنسپل سیکریٹری ہائر ایجوکیشن، ڈویژنل کمشنر کشمیر ذاتی طور پر معاملے کو دیکھ رہے تھے اور اس ضمن میں مختلف چینلوں کے ذریعے بنگلہ دیشی حکام کے ساتھ رابطے تھے تاکہ طالبہ کی جلد ازجلد آخری رسومات انجام دی جاسکے۔

Last Updated : Sep 10, 2022, 8:47 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details