اردو

urdu

ETV Bharat / city

Fire In Kanayar Srinagar: آتشزدگی میں مدرسہ اور دو مکان خاکستر

سرینگر کے خانیار علاقے میں جمعرات کی صبح آتشزدگی میں ایک مدرسہ اور دو رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا جبکہ ایک میریج ہال اور دو مکانوں کو معمولی نوعیت کا نقصان ہوا ہے۔ Fire In Kanayar Srinagar

By

Published : Jul 21, 2022, 3:44 PM IST

Updated : Jul 21, 2022, 8:23 PM IST

blaze-guts-darul-uloom-two-houses-in-khanyar-srinagar
آتشزدگی کے واقعہ میں دارالعلوم سمیت دیگر 2 مکان خاکستر

جموں و کشمیر:سرینگر کے خانیار علاقے میں آتشزدگی کے ایک واقع میں دارالعلوم اور دو رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیں۔ تاہم آگ کی اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ Fire In Kanayar Srinagar

آتشزدگی میں مدرسہ اور دو مکان خاکستر

شہر خاص خانیار کے گنجان آبادی والے علاقے میں جمعرات کی صبح (دارالعلوم اسلامیہ مدرسہ) سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں مدرسے کے ساتھ دو رہائشی مکانات خاکستر ہوئے۔ آگ لگنے سے مدرسہ کے متصل میرج ہال کو بھی معمولی نقصان پہنچا۔ فائر اینڈ سیفٹی سروسز نے اگرچہ بروقت کارروائی عمل میں لاکر آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا۔ اس حادثے میں بلال احمد، منیر احمد، محمد یعقوب لون اور مشتاق احمد لون کے مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے البتہ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Jul 21, 2022, 8:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details