اردو

urdu

ETV Bharat / city

این سی کے بی ڈی سی انتخابات کے بائیکاٹ پر بی جے پی کا رد عمل - سینیئر رہنما دیویندر رانا

پانچ اگست کے بعد پہلی مرتبہ نیشنل کانفرنس کے وفد نے اتوار کے روز فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ سے ملاقات کی۔

بی جے پی کے رہنما کویندر گپتا

By

Published : Oct 7, 2019, 3:01 PM IST

اس ملاقات کے بعد نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما دیویندر رانا نے کہا کہ جب تک فاروق عبد اللہ کے اوپر سے پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) ہٹایا نہیں جاتا اس وقت تک نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر میں بی ڈی سی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی۔

دیویندر رانا کے بیان پر بی جے پی کے رہنما کویندر گپتا نے ان کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس یا کانگریس نے کبھی بھی پنچایت یا میونسپل انتخابات میں حصہ نہیں لیا کیونکہ یہ دونوں جماعتیں جمہوریت میں یقین نہیں رکھتی ہیں جب کہ وہ متعدد بار حکومت میں رہے ہیں لیکن جموں و کشمیر میں کبھی بھی بی ڈی سی انتخابات نہیں کروائے۔

بی جے پی کے رہنما کویندر گپتا

اس کے ساتھ ہی کویندر گپتا نے محبوبہ مفتی کے ٹویٹر ہینڈل سے کی گئی ٹویٹ (جو سپریم کورٹ کے آرے جنگلات کی کٹائی سے متعلق تھی) پر کہا کہ ' اگر مہاراشٹر میں درخت کی کٹائی کے معاملے میں سپریم کورٹ سماعت کر رہی ہے کیوں کہ وہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے ضروری ہے۔ لیکن معاملہ اگر آرٹیکل 370 کا ہے تو آرٹیکل 370 کے نام پر جموں و کشمیر میں شدت پسندی کو ہوا دی گئی ہے اور جتنی شدت پسندی پھیلائی گئی ہے یہ صرف اس کنبے کی مدد سے ہی ہوا ہے لیکن اب ان لوگوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details