بھارتیہ جنتا پارٹی کے سنیئر رہنما اور سابق رکن پارلیمان شمشیر سنگھ منہاس Shamsheer Singh Manhas کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں آنے والے اسمبلی انتخابات Jammu and kashmir Electionمیں بی جے پی نہ صرف شاندار جیت درج کرے گی بلکہ 50 سیٹوں کے پار کے اپنے ہدف کو بھی پورا کرے گی۔ شمشیر سنگھ منہاس نے ان باتوں کا اظہار سرینگر میں ایک پریس کانفرس کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر بدل رہا ہے اور جموں وکشمیر کی ترقی کے لیے مرکزی سرکار اپنا دل کھولے ہوئے ہے تاکہ زمینی سطح پر یہاں کے لوگوں کو ترقی کا فائدہ ملے۔