پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے وادی کے سبھی اضلاع میں آئے روز بی جے پی کے کارکنان کی میٹنگوں کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس وقت وادی میں صرف بھارتیہ جنتا پارٹی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے جب کہ دوسری سیاسی جماعتیں اس وقت خاموش بیٹھی ہیں۔ پلوامہ جو سب سے زیادہ حساس ضلع قرار دیا جاتا ہے یہاں پر بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے کارکنان کے اجلاس ہوتے رہتے ہیں، جب کہ 21 سیاسی جماعتوں کے لیڈران ضلع کا رخ ہی نہیں کرتے ہیں، اس ضمن میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے ضلع پلوامہ کے ٹاؤن ہال میں سیکٹر اور بوتھ انچارج کارکنان کے لئے ایک روزہ پروگرام کا اہتمام کیا ہے جس میں حلقہ راجپورہ کے سبھی عہدیداروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر ضلع پلوامہ کے بی جے پی سے منسلک سبھی عہداروں نے شرکت کی اس پروگرام میں کارکنان پر زور دیا گیا کہ وہ بی جے پی کو اپنے اپنے علاقوں میں مظبوط کرنے کے کام کریں ساتھ ہی ان پر زور دیا گیا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات کے لئے وہ اپنی اپنی علاقوں میں تیاریاں شروع کر کے بی جے پی امیدواروں کو حلقہ سے بھاری اکثریت سے جیت دلایے۔ اس پروگرام میں بی جے پی کے سابقہ ایم ایل سی سندر انبار دار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس کے ساتھ ساتھ بی جے پی ضلع صدر سجاد رینا، جنوبی کشمیر کے جنرل سیکرٹری ویر شراف کے علاوہ بی جے پی کے دیگر ارکان نے شرکت کی۔