سرینگر: نیشنل کانفرس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے سنیل شرما کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ذہنی اختراع، بی جے پی کی گندی اور انتقام گیری کی سیاست کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن، ای ڈی، سی بی آئی اور ملک کی دیگر ایجنسیاں خود مختار تھیں۔ لیکن بی جے پے نے ان اداروں کو حاصل اختیارات اور منڈیٹ پر ہی سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
عمران نبی ڈار نے کہا کہ ملک کی ایجنسیوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کے اس طرح کے بیانات پر سخت نوٹس لینا چاہیے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانی چاہیے کیونکہ ایسے بیانات تحقیقاتی ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے رول کو مشکوک بنا دیتے ہیں۔